شدید سردی اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا – شدید سردی اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چند روز کے دوران ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے جبکہ کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں خنکی میں اضافہ محسوس کیا جائے گا، مری، گلیات اور ملحقہ بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں پہاڑی سلسلوں میں ہلکی برفباری بھی متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا، بالائی پنجاب کے علاقوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ میں کمی جبکہ لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔