ٹویوٹا نے اپنی نئی گاڑی انتہائی کم قیمت کے ساتھ متعارف کروا دی ؟
جاپانی موٹر کار کمپنی ٹویوٹا نے ایف اے ڈبلیو (FAW) کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپ ڈیٹ شدہ کرولا سیڈان کی نقاب کشائی کردی جسے رواں ماہ لانچ کیا جائے گا۔
ایک نمایاں طور پر اپ ڈیٹ شدہ کرولا سیڈان کی نقاب کشائی اس ہفتے ہونےوالے گوانگژو موٹر شو میں کی گئی، اس نئے ماڈل کے بیرونی ڈیزائن میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، ایک ہائی ٹیک ڈیجیٹل ڈرائیور کی جگہ اور بہتر انجن کے اختیارات شامل کیے گئے ہیں تاکہ ماڈل کو عالمی سطح پر مسابقتی رکھا جا سکے۔
سب سے نمایاں تبدیلی گاڑی کے اگلے حصے میں ہے جو ٹویوٹا کے تازہ ترین کیمری اور پرائیس ماڈلز سے متاثر ہے، یہ نیا ڈیزائن کرولا کو ایک زیادہ تیز اور پریمیم شکل دیتا ہے، اگرچہ پچھلا حصہ زیادہ تر تبدیل نہیں ہوا اور گہرے رنگ کی پچھلی لائٹس برقرار رکھی گئی ہیں لیکن گاڑی کا سائز تھوڑا بڑھادیا گیا ہے۔
اندرونی حصے میں ڈرائیور کی جگہ موجود ہے، اینالاگ آلات کے پینل کو 8.8 انچ کے ڈیجیٹل ڈسپلے سے بدل دیا گیا ہے جسے ایک نئی 12.9 انچ کی ہائی ریزولوشن معلوماتی تفریحی سکرین کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
ٹویوٹا بنیادی ماڈلز میں بھی ڈرائیور کی مدد کے لیے مکمل ٹویوٹا پائلٹ خصوصیات شامل کر رہا ہے، جو ٹیکنالوجی کو معیاری بنانے کی طرف اشارہ ہے۔
کمپنی نے نئے ماڈل میں جدید انجن جسے ایک ہائبرڈ نظام سے جوڑا گیا ہے جو 98 ہارس پاور پیدا کرتا ہے، ٹویوٹا کے اس نئے ماڈل کی فروخت چین میں رواں ماہ شروع ہونے کا امکان ہے، تاہم اس گاڑی کی قیمت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں