دس لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! بڑی خبر

دس لاکھ روپے تک نقد انعام جیتنے کا موقع! بڑی خبر آگئی۔

لاہور : پنجاب حکومت نے بڑے مقابلے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت کروڑوں روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب

مریم نواز شریف کے “سونا اگلتا پنجاب” وژن کے تحت محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں گندم کی پیداواری مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ان مقابلوں کا مقصد کسانوں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے، جیتنے والے کسانوں کے لیے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ٹریکٹرز رکھے گئے ہیں، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

اہلیت کا معیار

پانچ یا زائد ایکڑ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالکان (مرد خواتین) حصہ لے سکتے ہیں۔دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق ضروری ہےآبپاش علاقوں میں 15 ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 12 ایکڑ پر مسلسل گندم کاشت کی ہو اور منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کیا ہو۔انعامات کی تفصیل

صوبائی سطح

اول: 85 ہارس پاور ٹریکٹر
دوئم: 75 ہارس پاور ٹریکٹر
سوئم: 60 ہارس پاور ٹریکٹر

ضلعی سطح
اول: 10 لاکھ روپے نقد انعام
دوئم: 8 لاکھ روپے نقد انعام۔
سوئم: 5 لاکھ روپے نقد انعام

شرائط و ضوابط
درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں اور متعلقہ دفاتر میں بھی دستیاب ہیں۔

درخواستیں متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر میں جمع ہوں گی۔

اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ان کے فیملی ممبرز، اور گریڈ 17 سے اوپر کے سرکاری ملازمین سمیت محکمہ مال اور محکمہ زراعت پنجاب کے تمام ملازمین مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔

مزید معلومات کے لیے زرعی ہیلپ لائن 0800-17000 پر صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کال کی جا سکتی ہے۔

Leave a Comment