ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا امکان

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا امکان… See More

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔
چیئرمین ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن کو مسترد کیا گیا ہے، حالانکہ ایسوسی ایشن حکومت سے 8 فیصد مارجن کا مطالبہ کر رہی تھی اور اس سے کم پر کام کرنا ممکن نہیں۔

عبدالسمیع خان نے واضح کیا کہ اگر حکومت ڈیلرز کے مارجن کو 8 فیصد نہیں کرتی تو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن حکومت کو مارجن پر نظرثانی کے لیے 10 دن کا وقت دے رہی ہے۔ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے اور اس میں 4.88 فیصد اضافہ کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے تجویز دی کہ حکومت چاہے تو 8 فیصد اضافہ مرحلہ وار بھی کر سکتی ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے کیونکہ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے منافع میں اضافہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے اس حوالے سے سمری تیار کی ہے، جسے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کیا گیا۔

Leave a Comment