کتنے ہزار روپے کے چالان ہونے پر موٹر سائیکل ضبط کرلیا جائے گا؟ اہم خبر… See More
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ایسی موٹرسائیکل دھر لی گئی جس پر 26 ہزار روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا تھے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے راوی روڈ پر ایک موٹرسائیکل کو اس وقت روک لیا جب وہ متعدد چالان جمع کرائے بغیر سڑک پر چل رہی تھی۔ سب انسپکٹر علی رافع منج نے سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو روکا تو
ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس پر 26 ہزار 215 روپے کے چالان درج ہیں۔ حکام نے بتایا کہ موٹرسائیکل کو تھانے میں بند کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق کسی بھی موٹر سائیکل کو 20 ہزار روپے سے زائد چالان جاری ہونے پر اسے بند کرلیا جائے گا۔
دوسری جانب کراچی اور لاہور میں ٹریفک ای چالان کے جرمانوں میں حیران کن فرق نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ تقابلی جائزے کے مطابق مختلف خلاف
ورزیوں پر دونوں شہروں میں عائد کیے جانے والے جرمانوں میں نمایاں عدم توازن موجود ہے۔ کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ لاہور میں یہی جرمانہ صرف 200 روپے ہے، یعنی کراچی میں جرمانہ سو گنا زیادہ ہے۔