ہونڈا سٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ہونڈا سٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری … See more

ہونڈا نے اپنے City 1.2 CVT صارفین کے لیے محدود مدت کی خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار اپنے گاڑی کے اندرونی حصے کو پریمیئم بلیک فیبرک میں بغیر کسی اضافی قیمت کے اپ گریڈ کروا سکتے ہیں۔
یہ پیشکش نہ صرف پہلے سے بک شدہ گاڑیوں پر بلکہ دسمبر 2025 میں کی جانے والی نئی بکنگز پر بھی لاگو ہوگی۔

ہونڈا اس ڈیل کو اپنے 3S ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے فروغ دے رہی ہے اور صارفین کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ شوز روم کا دورہ کر کے اس مفت اپ گریڈ کا فائدہ اٹھائیں۔ اس پروموشن کے ذریعے ہونڈا اپنی انٹری لیول سٹی ماڈل میں اضافی قدر اور سہولیات شامل کر رہی ہے، جو پاکستان میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

Leave a Comment