گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا….See More
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمِ سرما کے دوران گھریلو صارفین کو ’صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک‘ بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتائی۔
یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین کے لیے بری خبر، سوئی سدرن گیس کمپنی کی اربوں روپے کی وصولی
قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کا مقصد سرد موسم میں گھریلو صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کھانے پکانے اور
روزمرہ ضروریات کے وقت گیس دستیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ ’رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے تاہم جہاں بھی گیس پریشر کا مسئلہ موجود ہے، نشاندہی کی جائے تو اسے فوری طور پر حل کیا جائے گا۔‘
وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا