بلوچستان حکومت کے محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام مسیحی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے کرسمس کے موقع پر خوشخبری سنائی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دسمبر 2025 کی تنخواہیں اور پنشن، جو عام طور پر یکم جنوری 2026 کو ادا کی جاتی تھیں لیکن اب پیشگی 22 دسمبر 2025 کو فراہم کی جائیں گی۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مسیحی برادری کو کرسمس کی تیاری کے لیے مالی آسانی فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی جشن کو خوش اسلوبی سے منا سکیں۔