اغوا کے بعد ڈاکٹر وردا کی جان کیوں لی گئی ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

67 تولہ سونا ?ہی بن گیاجان کا دشمن!

اغوا کے بعد ڈاکٹر وردا کی جان کیوں لی گئی ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

ایبٹ آباد …) بینظیر شہید ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر

وردا کے اغوا اور قتل کا راز سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں بینظیر شہید ڈسٹرکٹ اسپتال کی ڈاکٹر وردا کو جمعرات کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ ڈاکٹر وردا کو اس کی سہیلی ردا نے اسپتال سے ساتھ لے جانے کے بعد محض آدھے گھنٹے میں قتل کر دیا۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزمہ ردا نے اپنے گھر میں دیگر ملزمان ندیم، پرویز اور شمریز کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی۔

انھوں نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے گھر میں ہی ملزمان ندیم پرویز اور شمریز کیساتھ ملکر قتل کیا۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید کے مطابق ملزمہ ردا کا مقصد ڈاکٹر وردا کا 67 تولہ سونا واپس لینا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر ڈاکٹر وردا کی لاش آج صبح برآمد کر لی ہے۔

واقعے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مطالبہ کیا

دلخراش، انسانیت سوز سانحہ،
٢٠٢٣ میں بیرون ملک جاتے ہوے ایک ڈاکٹر نے 67 تولہ سونا اپنی ایک دوست کے پاس امانتا” رکھوایا، اب واپسی پہ اسکا دل بے ایمان ہو گیا، افسوس،
دوست کی بجائے کسی قابل بھروسہ رشتہ دار یا پھر بینک لاکر میں رکھوا لیا ہوتا، جان سے ہاتھ تو نہ دھونے پڑتے، سارا مسلۂ ملک کے عدالتی نظام کے دفن ہونے کا ہے، نور مقدم تک کا قاتل زندہ سلامت ہے…

Leave a Comment