بڑی خوشخبری !طلباء کے لیے بلا سود بائیک اسکیم کا آغاز
بنک آف پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی بلا سود موٹر
سائیکل سکیم میں شامل طلباء کے لیے خصوصی قرعہ اندازی انعامی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہوئی ہے اور یہ ان طلباء کو نشانہ بنا رہی ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک شرائط و ضوابط کو ڈیجیٹل طور پر قبول نہیں کیا ہے یا اپنی ایکویٹی رقم جمع نہیں کرائی ہے۔ پروگرام کے مطابق، بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبرز پر ایک نیا ایس ایم ایس لنک بھیجا ہے۔ اس لنک پر کلک کر کے، ڈیجیٹل پورٹل پر شرائط و ضوابط کو قبول کر کے اور اپنی ایکویٹی جمع کر کے، طلباء نہ صرف اپنی بائک محفوظ کر سکتے ہیں بلکہ انعامی قرعہ اندازی میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
بینک نے کہا کہ جو طلبا اب اپنا عمل مکمل کریں گے وہ نہ صرف اپنے بلاسود موٹر سائیکل قرض کی تصدیق کرائیں گے بلکہ وہ پینک آف پنجاب کی خصوصی لاٹری انعامی مہم کے تحت انعامات جیتنے کے بھی اہل ہوں گے۔ انعامی اسکیم میں پہلے دس دنوں (6 دسمبر 2025 تک) کے دوران لیپ ٹاپ، آئی فون اور عمرہ کے ٹکٹ شامل ہیں۔7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلباء کو آئی فون اور عمرہ کے ٹکٹ جیتنے کا موقع ملے گا