‘جج صاحب نےقبول کیاکہ ان کے بچے کی غلطی ہے’، اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق لڑکی کے والدکی گفتگو

‘جج صاحب نےقبول کیاکہ ان کے بچے کی غلطی ہے’، اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق لڑکی کے والدکی گفتگو

جیو نیوز سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا جج کے خاندان کی جانب سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے؟ تو انہوں نے بتایا کہ جج صاحب خود بھی تعزیت کے لیے آئے تھے اور

انہوں نے کہا کہ وہ اس نقصان پر شرمندہ ہیں اور دکھ میں شریک ہونے کے لیے آئے ہیں۔ غلام مہدی کے مطابق جج نے کہا کہ ’’الفاظ نہیں ہیں، ہمارا بچہ ہی غلط تھا۔‘‘

دیت یا کسی مالی تصفیے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر غلام مہدی نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، البتہ یہ ضرور کہا گیا کہ وہ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

Leave a Comment