بغیر کسی سود کے آسان اقساط پر ہونڈا سی ڈی 70، 125 اور سی جی 150 حاصل کریں

بغیر کسی سود کے آسان اقساط پر ہونڈا سی ڈی 70، 125 اور سی جی 150 حاصل کریں… See More

بینک الفلاح نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہش مند صارفین کے لیے ایک خصوصی اور محدود مدت کی زیرو مارک اپ اقساطی اسکیم متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت اٹلس ہنڈا کی منتخب موٹر سائیکلیں بغیر کسی سود کے آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کی جا سکیں گی۔
اس اسکیم کا مقصد موجودہ مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث عام شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی لانا ہے، کیونکہ حالیہ حالات میں نئی موٹر سائیکل خریدنا بہت سے افراد کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

بینک الفلاح کے مطابق یہ سہولت بینک کے کریڈٹ کارڈ رکھنے والے صارفین کے لیے فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے ہنڈا کے تین مقبول ماڈلز کو فنانس کیا جا سکے گا۔ ان ماڈلز میں ہنڈا سی ڈی 70، ہنڈا سی جی 125 اور ہنڈا سی جی 150 شامل ہیں، جو ملک بھر میں اپنی مقبولیت اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے صارفین 26 ہزار 650 روپے کی ماہانہ اقساط میں حاصل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح ہنڈا سی جی 125 کی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے رکھی گئی ہے، جس کے لیے 39 ہزار 750 روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ ہنڈا سی جی 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے 76 ہزار 650 روپے کی ماہانہ اقساط پر خریدا جا سکتا ہے۔

بینک الفلاح کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اسکیم زیرو مارک اپ یعنی بلا سود ہے، تاہم اس کے تحت پروسیسنگ فیس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ مزید یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی اسٹاک کی دستیابی سے مشروط ہوگی اور یہ پیشکش صرف محدود مدت کے لیے مؤثر رہے گی۔
بینک کے اعلامیے میں صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ مزید معلومات، تفصیلات یا بکنگ کے لیے وہ بینک الفلاح کی ہیلپ لائن 021-111-225-111 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین

contactus@bankalfalah.com
پر ای میل کے ذریعے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Leave a Comment