پراپرٹی کی خریدو فروخت کرنے والوں کیلئے اہم خبر… See More
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملک کے اندر پراپرٹی ٹیکس کے دائرہ کار کو دیہاتوں تک وسعت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد قومی آمدنی میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو مزید مضبوط بنانا ہے، جس کے لیے مختلف تجاویز تیار کرکے اعلیٰ سطحی کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس کے دائرہ کار میں دیہاتوں کو شامل کرنے کا عمل دو مراحل پر مشتمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں دیہی علاقوں میں موجود کمرشل پراپرٹیز جیسے دکانیں، کارخانے اور میرج ہالز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس حکمتِ عملی کے تحت 10 سے 15 ارب روپے کی اضافی آمدنی متوقع ہے، جس سے سرکاری خزانے کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔
دوسرے مرحلے میں دیہی علاقوں کی رہائشی پراپرٹیز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اس مرحلے پر عمل درآمد سے ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے گا اور مجموعی ریوینیو میں نمایاں بہتری آئے گی۔
محکمہ ایکسائز کے مطابق اس وقت ملک کے شہری علاقوں سے تقریباً 30 ارب روپے سالانہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ دیہاتوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے سے ٹیکس وصولی کے نظام میں ایک بڑی پیش رفت ہوگی۔ اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز نے اپنی سفارشات تیار کر کے ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کو بھجوا دی ہیں،