خبر دار:کولڈرنک نہ پئیں، یہ بیماری لگ سکتی ہے
رطانیہ کے ماہرین صحت نے کولڈ ڈرنکس پینے والوں کو سخت احتیاط کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک صحت مند 50 سالہ شخص روزانہ 8 انرجی ڈرنکس پینے کے بعد اسٹروک کا شکار ہو گیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ کولڈ ڈرنکس دل کی بیماریوں اور فالج کے خطرات بڑھا سکتے ہیں۔
اس شخص نے نہ تو کبھی سگریٹ نوشی کی اور نہ شراب یا منشیات کا استعمال کیا تھا، تاہم اچانک اس کے بائیں حصے میں بے حسی، توازن اور چلنے میں دشواری، نگلنے میں مسئلہ اور بولنے میں مشکلات پیدا ہوئیں۔
اسپتال میں جانچ کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا اسٹروک دماغ کے اس حصے میں ہوا، جو حرکت اور حسّی ادراک میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اس کے بلڈ پریشر کو 254/150 mm Hg ریکارڈ کیا گیا، جو انتہائی خطرناک تھا، ڈاکٹروں نے بلڈ پریشر کم کرنے کی دوائیں دی، مگر گھر واپس جانے کے بعد بلڈ پریشر دوبارہ بلند ہوا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ وہ روزانہ تقریباً 1,280 mg کیفین استعمال کر رہا تھا، جو سفارش شدہ حد 400 mg سے تین گنا زیادہ تھی۔
ڈاکٹر مارٹھا کوائل اور سنیل منشی نے کہا کہ انرجی ڈرنکس کے استعمال پر سخت پابندیاں اور عوام میں شعور پیدا کیا جانا چاہیے، خاص طور پر نوجوانوں میں، تاکہ دل کی بیماریوں اور اسٹروک کے خطرات کم کیے جا سکیں