سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی کتنی حد مقرر؟حکومت نے ملازمین کوخوش کردیا

سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی کتنی حد مقرر؟حکومت نے ملازمین کوخوش کردیا

عمر بڑھ گئی، ملازمتیں نا مل سکیں ،سندھ سرکار نے سرکاری ملازمت کیلئے بڑا فیصلہ کردیا، عمر کی حد میں مزید پانچ اور دو سالوں کی رعایت دے دی۔ محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن سیکشن افسر ٹو ندیم احمد کے دستخط سے جاری کیا گیا ۔ آئی

بی اے سکھر کے ذریعے بھرتیوں کے عمر کی حد 33 برس مقرر کردی، عمر کی حد میں 28 سال سے بڑھا کر 33 سال کردی گئی، عمر کی حد میں پانچ سالوں کی رعایت دے دی گئی ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کیلئے عمر کی حد میں دو سالوں کی رعایت دی گئی، عمر کی حد تیس سال مقرر کردی گئی، عمر کی حد میں رعایت سپریم کورٹ کے حکم پر دی گئی ہے۔ عمر

کی حد میں دی جانے والی رعایت کو سندھ حکومت نے ختم کیا تھا ،عمر کی حد میں دی جانے والے رعایت ختم ہونے کے بعد ملازمت کےخواہشمند امیدواروں کے ارمان ہی دم توڑ گئے تھے۔ سندھ حکومت نے طویل سالوں سے بھرتیوں پر پابندی لگا رکھی تھی حالیہ نئی بھرتیوں پر پابندی اُٹھا دی گئی تھی۔

Leave a Comment