ادیب کامل نے لکھا ’مدار سے خانہ کعبہ کی چمک کا منظر کچھ اور ہی محسوس ہوتا ہے گویا یہ زمین کی طرف سے روح کے لیے ابدی روشنی ہو۔‘ مکمل تحریر

ادیب کامل نے لکھا ’مدار سے خانہ کعبہ کی چمک کا منظر کچھ اور ہی محسوس ہوتا ہے گویا یہ زمین کی طرف سے روح کے لیے ابدی روشنی ہو۔‘

خلا سے زمین پر نظر آنے والی بڑی قدرتی چیزوں میں عظیم مناظر شامل ہیں جن میں انسان کی تخلیق کردہ کچھ شاندار عمارتیں، جیسے اہرام مصر اور چین کی عظیم دیوار بھی نظر آتی ہیں۔

ان کے مقابلے میں سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع اسلام کی مقدس ترین عمارت خانہِ کعبہ بہت بلند و بالا تو نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ اسے بھی خلا سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی سال خلا کے 220 دن کے دورے سے واپس آنے والے ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو دنیا بھر میں وائرل ہے۔

یہ تصویر مکہ شہر کی ہے جس میں خانہِ کعبہ کسی ہیرے کی طرح چمک رہا ہے

Leave a Comment